گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی

 


نامور پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی۔

عاصم اظہر نے انسٹا گرام پر اپنی اور میرب کی منگنی کی خبر دی، انہوں نے لکھا کہ'اللہ تعالی کے فضل اور اپنے والدین کی دعاؤں سے ہم اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہیں'۔  اللہ ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے اور یہ خوشیاں ہمیشہ کے لیے رکھے، آمین'۔

اس کے علاوہ عاصم  نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ کئی مہینوں سے عاصم اور میرب علی کی منگنی کی خبریں میڈیا میں زیر گردش تھیں لیکن ہر بار دونوں کی جانب سے ان خبروں کو رد کیا جاتا رہا تھا۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار