Post Top Ad




جون 01, 2022

مشہور بھارتی گلوکار 'کے کے' چل بسے

 


نامور بھارتی  گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث 53 سال کی عمر میں  انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کو کولکتہ میں لائیو کنسرٹ کے بعد دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں مقامی نجی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، دل کا دورہ پڑنے سے قبل انہوں نے کنسرٹ میں لائیو پرفارم کیا اور اس دوران مکمل صحت مند تھے۔

کے کے کا پہلا البم ’پل‘ 1999 میں آیا تھا جس کے بعد انہوں نے کئی سپرہٹ گانے گائے۔ ان کے سپرہٹ گانوں میں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا گیت تڑپ تڑپ کے اس دل،  دس بہانے،  تونے ماری انٹریاں،  آنکھوں میں تیری،  زندگی دو پل کی  شامل ہیں۔ گلوکار ’کے کے‘ کے گائے گئے گیت شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیگر ادکاروں پر فلمائے گئے تھے۔

مزید خبریں پڑھیں

محرم الحرام میں شادی کرنا کیسا ہے؟

  شریعتِ اسلامی میں عشرہ محرم الحرام سمیت سال کے کسی بھی دن شادی کرنے کی ممانعت نہیں ہے، مگر بسا اوقات حالات و واقعات اور سماجی و معاشرتی عو...

Post Bottom Ad