حکومت نے عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے ڈیزل مہنگا جبکہ پیٹرول محض 1 روپے سستا کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 28 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 386.83 فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔