Post Top Ad




جولائی 16, 2022

امریکی صدر اسرائیل کے دورے کے بعد براہراست سعودی عرب پہنچے

 

صدر بننے کے  بعد جوبائیڈن کا مشرق وسطیٰ کا پہلا دورہ ہے اور سعودی عرب پہنچنے سے قبل انہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ تصویر بشکریہ: سعودی گزٹ

امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے کے بعد  براہراست سعودی عرب پہنچ گئے۔

صدر بننے کے  بعد جوبائیڈن کا مشرق وسطیٰ کا پہلا دورہ ہے اور سعودی عرب پہنچنے سے قبل انہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ 

اسرائیل کے دو روزہ دورے کے دوران امریکی صدر نے اسرائیلی اور فلسطینی قیادت سے ملاقات کی۔

امریکی صدر اسرائیلی شہر تل ابیب سے براہ راست جدہ پہنچے، وہ پہلے امریکی صدر ہیں جو اسرائیل سے براہ راست ایسے عرب ملک پہنچے ہیں جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔

جوبائیڈن کا امریکی صدر بننے کے بعد  سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔

 گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل اور امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے جدہ پہنچنے پر امریکی صدر کا استقبال کیا۔

امریکی صدر نے جدہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں۔

اس کے علاوہ بائیڈن جدہ سکیورٹی اینڈ ڈویلپمنٹ سمٹ میں بھی شرکت کریں گے جس میں بحرین، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان شریک ہوں گے۔ 


Post Bottom Ad