Post Top Ad




جولائی 15, 2022

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

 


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے براہراست خطاب میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گری ہیں، آج ہمیں قیمتوں کو کم کرنے کا موقع ملا ہے، میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ کبھی عوام سے غلط بیانی نہیں کروں گا، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، اللہ کا کرم ہےکہ آج ہمیں تیل کی قیمتوں میں کمی کا موقع ملا، تیل کی قیمتوں میں کمی کا ایک ایک پیسا عوام تک پہنچانے کی سعادت ملی ہے ۔

Graphics by PakMedia24.com

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کررہے ہیں جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کررہے ہیں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

ڈیزل کی نئی قیمت 40 روپے54 پیسےکمی کے بعد 236 روپےلیٹر ہوگئی ہے جب کہ پیٹرول کی نئی قیمت 18 روپے 50  پیسےکمی سے 230 روپے24 پیسےفی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 33.81 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 196.45 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 37.71 روپے کمی کے بعد 191.44 روپے فی لیٹرکردی گئی ہے۔

Post Bottom Ad