Post Top Ad




جولائی 18, 2022

نیوکلیئر بم بناسکتے ہیں، لیکن ابھی فیصلہ نہیں کیا، ایران

 


ایرانی سپریم لیڈر  آیت اللہ خامنہ ای کے مشیرکمال خرازی کا کہنا ہےکہ ایران کے پاس  نیوکلیئر بم بنانےکی صلاحیتموجود ہے لیکن ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا  ہمیں بم بنانا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ہی دنوں میں 60 فیصد یورینیئم افزودہ کرنےکی ہماری صلاحیت سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ ہم بہ آسانی 90 فیصد تک یورینیئم  افزودہ کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایران تکنیکی اعتبار سے نیوکلیئر بم بناسکتا ہے لیکن تا حال ہم نے ابھی تک اس کا فیصلہ نہیں کیا۔

عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئےکمال خرازی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے میزائل پروگرام اور علاقائی پالیسی پر کبھی بات چیت نہیں کرے گا۔

Post Bottom Ad