Post Top Ad




جولائی 18, 2022

ڈالر مزید مہنگا ہوکر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

 

ماہرین نے ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ پاکستان کے خراب معاشی اور سیاسی حالات کو قرار دیا ہے۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 5  پیسے مہنگا ہو کر 214 روپے  کی بلند ترین سطح پر  پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر  216 روپے پر فروخت ہو  رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی بلند ترین سطح  پر پہنچا تھا۔

ماہرین نے ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ پاکستان کے خراب معاشی اور سیاسی حالات کو قرار دیا ہے۔

Post Bottom Ad