Post Top Ad




ستمبر 03, 2022

کراچی والوں کے لیے اچھی خبر، اورنج لائن بس منصوبے کا افتتاح 10 ستمبر سے ہوگا

 

 عبدالستار ایدھی اورنج لائن بس سروس 3.88 کلومیٹر پر محیط ہے، جو اورنگی ٹاؤن کو کراچی بورڈ آفس سے ملائے گی۔ فوٹو: مرتضیٰ وہاب/ ٹوئٹر

کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کئی سالوں کی تاخیر کے بعد بالآخر اورنج لائن منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ 

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے عبدالستار اورنج لائن بی آر ٹی منصوبے کی ٹیسٹ ڈرائیو کامیابی سے ہو گئی ہے، اورنج لائن منصوبے کا باقاعدہ آغاز  10 ستمبر سے ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اورنج لائن بس منصوبہ مکمل طور  پر سندھ حکومت کے فنڈز  سے مکمل ہوا ہے، اورنج لائن سے اورنگی، بنارس اور  نارتھ ناظم آباد سمیت اطراف کے شہریوں کو محفوظ سفری سہولت میسر  آسکے گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی، مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پر اورنج لائن بس منصوبے کی تصاویر شئیر کیں، ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے کراچی والوں کو آسان اور کم قیمت پر بہترین سفری سہولیات ملیں گی۔

Post Bottom Ad