Post Top Ad




اکتوبر 21, 2022

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دے دیا

 


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کو نااہل قرار دیدیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، عمران خان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب درست نہیں تھا، عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں، ان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

مزید خبریں پڑھیں

محرم الحرام میں شادی کرنا کیسا ہے؟

  شریعتِ اسلامی میں عشرہ محرم الحرام سمیت سال کے کسی بھی دن شادی کرنے کی ممانعت نہیں ہے، مگر بسا اوقات حالات و واقعات اور سماجی و معاشرتی عو...

Post Bottom Ad