ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے کوالیفائر میچ میں آئرلینڈ نے دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کی چیمپئن ٹیم ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے ویسٹ انڈیز بیٹر برینڈن کنگ 48 گیندوں پر 62 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔
آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کا 147 رنز کا ہدف 15 گیندیں پہلے پورا کر کے ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
آئر لینڈ کی جانب سے پال اسٹرلنگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ لورکن ٹکر نے 45 اور اینڈی بلبرائن نے 37 رنز بنائے۔
Ireland are through to the Super 12 🎉
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 21, 2022
A comprehensive performance in Hobart sees them knocking West Indies out of the tournament.#T20WorldCup |#IREvWI | 📝: https://t.co/LTVdRx1Xp2 pic.twitter.com/Fr3quaekYA