مچل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

 


آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔

آئی پی ایل سیزن 2024 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب آج 19 دسمبر کو منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز نے بہترین کھلاڑیوں کو  اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے کروڑوں روپے میں خرید لیا۔

آئی پی ایل میں شاہ رخ خان کی فرنچائز کولکتا نائٹ رائیڈرز  نے آسٹریلوی فاسٹ بولر رک کو  ریکارڈ 24 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خرید کر سب کو حیران کر دیا۔

جس کے بعد مچل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سن رائزز حیدرآباد نے رواں سال کرکٹ ورلڈکپ جیتنے والے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو ساڑھے 20 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا جس کے بعد پیٹ کمنز آئی پی ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی بنے۔

اس سے قبل گزشتہ سال انگلش ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر سیم کرن کو پنجاب کنگز ریکارڈ ساڑھے 18 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔


جدید تر اس سے پرانی
اشتہار