Post Top Ad




دسمبر 23, 2025

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے کی بولی لگا کر پی آئی اے کو خریدلیا



اسلام آباد میں منعقد تقریب میں عارف  حبیب کنسورشیم  نے قومی ائیر لائن  پی آئی اے کو  135 ارب   روپے کی بولی  میں خرید لیا ہے۔

عارف  حبیب کنسورشیم نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کے لیے بولی کے تیسرے مرحلے میں 135 ارب روپے کی بولی لگائی اور پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدنے میں کامیابی حاصل کی۔

 لکی سیمنٹ گروپ  134 ارب  روپے کی بولی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

اس سے قبل بولی کے پہلے مرحلے میں لکی سیمنٹ گروپ نے 101.5 ارب روپےکی بولی لگائی تھی جب کہ ائیربلیو نے 26 ارب 50 کروڑ روپےکی بولی لگائی ۔عارف حبیب کنسورشیم گروپ نے 115 ارب روپےکی سب سے زیادہ بولی لگائی۔

دوسرے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 120.25ارب روپے کی نئی بولی لگائی جب کہ عارف حبیب کنسورشیم نے 121 ارب روپےکی نئی بولی لگائی۔

مشیر نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا تھا کہ   قومی ائیرلائن کی نجکاری اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، حکومت کا مقصد قومی ائیرلائن کوبیچنا نہیں بلکہ  اسے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، قومی ائیرلائن کی نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری آئےگی۔

مشیر  نجکاری کمیشن کے مطابق حکومت چاہتی ہے قومی ائیرلائن ماضی کی طرح بہتر ہو، بولی سے حاصل رقم کا 92.5 فیصد حصہ قومی ائیر لائن کی بہتری پر خرچ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو تہائی پیمنٹ شروع میں اور ایک تہائی پیمنٹ بعد میں کی جاسکےگی، ہم نے بڈرز کو بولی کے بعد دو پارٹیز کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔

Post Bottom Ad