پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں انڈیا سے شیڈولڈ 15 فروری کا میچ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کہ مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلیں گی۔
سری لنکن صدر کی درخواست پر وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیا کے خلاف میچ کھیلنےکا فیصلہ کیا ہے،ذرائع۔
سری لنکن صدر کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا، پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی ، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دہشت گردی کے باوجود سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کے لیے دورے جاری رکھے۔
