Post Top Ad




مارچ 07, 2026

حکومت نے عوام پر بم گرادیا، پیٹرول اور ڈیزل 55، 55 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا

حکومت پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی انوکھی منطق پیش کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ 

 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کا اعلان کیا  گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔


 نئی قیمتوں کا اطلاق رات12  بجےسے ہو گیا ہے۔ 


پیٹرول پرڈویلپمنٹ لیوی 84 روپے 40 پیسے سے بڑھا کر 105 روپے فی لیٹر  اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرپی ڈی ایل 76.21 روپے سے کم کر کے 55روپے فی لیٹرکر دی گئی۔

 

Post Bottom Ad