برطانیہ کا 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کا اعلان


برطانوی وزیراعظم نے یو کے میں 16سال سےکم عمربچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی  پرپابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ حکومت 16 سال سے کم عمر تمام بچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کرے گی اور 16سال سےکم عمربچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی ہی درست فیصلہ ہے۔

وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت نے اس سلسلے میں پچھلے ماہ مشاورت کا آغاز کیا تھا تاکہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اور سوشل میڈیا سے متعلق آلات کے استعمال کو محدود کیا جا سکے اور بچوں کی توجہ موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی اسکرینز سے ہٹا کر واپس تعلیم اور ان کی صحت کی طرف مبذول کروائی جاسکے۔
جدید تر اس سے پرانی
اشتہار