مسجد الحرام، مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا گیا۔
مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔ کسوہ فیکٹری سے غلاف کعبہ کو مسجد الحرام منتقل کیا گیا۔
کسوہ فیکٹری کے 250 ماہرین اور حرمین انتظامیہ کے کارکنان تبدیلی کے عمل میں شریک ہوئے، تبدیلی کا کام تقریباً 4گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔
The Kiswah of the Ka’bah is about to be replaced pic.twitter.com/Zz3ZEArPrS
— Inside the Haramain (@insharifain) June 15, 2026
یاد رہے کہ 2022 سے غلاف کعبہ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب نئے اسلامی سال کے پہلے دن ہورہی ہے۔
اس سے قبل غلاف کعبہ ہر سال حج کے دوران 9 ذی الحجہ کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا رہا ہے جب مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔
