فیفا ورلڈکپ 2026 میں کروشیا نے پاناما کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کرلی۔
کروشیا اور پاناما کے درمیان گروپ ایل کے اس اہم میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
تاہم دوسرے ہاف میں کروشیا کی جانب سے آنتے بدیمیر نے 54ویں منٹ میں گول اسکور کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
اس اہم میچ میں فتح کے ساتھ ہی کروشیا کی فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔
Croatia walk away with +3 points 👏#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 24, 2026
اس شکست کے بعد پاناما ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔ گروپ ایل میں اب ناک آؤٹ مرحلے میں انگلینڈ، گھانا اور کروشیا کے درمیان مقابلہ ہے۔
