فیفا ورلڈ کپ 2026: رونالڈو کے دو شاندار گول، پرتگال نے ازبکتان کو 5-0 سے شکست دیدی.
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں کیلے گئے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے آگاز کے 6 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو پہلی برتری دلوائی۔ پرتگال کے لیے دوسرا گول نونو مینڈس (Nuno Mendes) نے میچ کے 17 ویں منٹ میں مکمل کیا۔
میچ کے دونوں ہاف میں ازبکستان کی ٹیم کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ میچ کے دوران ازبکستان کو ایک گول کرنے کا موقع ملا لیکن ویڈیو ریفری نے ریویو کے بعد اسے فاؤل قرار دے کر گول خارج کردیا۔
Portugal
5 - 0
Uzbekistan
- Christiano Ronaldo (06' 39')
- Nuno Mendes (17')
- Abduvohid Nematov (60' OG)
- Rafael Leao (87')
- nill
رونالڈو 6 مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے
کرسٹیانو رولانڈو دنیا کے پہلے ایسے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے 6 مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول اسکور کیا ہے، رونالڈو نے 2006 ، 2010 اور 2014 میں ایک، ایک، 2018 میں 4 اور 2022 میں بھی ایک گول کیا تھا۔
رونالڈو اس کے ساتھ ورلڈ کپ تاریخ کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ گول اسکورر بھی بن گئے ہیں جبکہ یہ ریکارڈ کیمرون کے راجر میلا کے پاس برقرار ہے۔
