برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم  سر کیئر اسٹارمر نے اپنے عہدے اور لیبر پارٹی کے سربراہی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

لندن میں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر میڈیا بریفنگ کے دوران برطانوی وزیراعظم نے عہدے سے استعفٰی دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ بار بار یہ بتایا گیا ہماری پارٹی کمزورہوگئی اور ختم ہوگئی، میں پارٹی کی خواہش پر پارٹی لیڈرشپ سے مستعفی ہوتا ہوں،  آج صبح فون پر  باد شاہ چارلس سے گفتگو کی، قیادت کے انتخابی عمل کی تکمیل تک میں اپنے عہدے پر برقرار رہوں گا۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ آنے والے وزیراعظم کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا، اقتدارکی منظم اور ہموارمنتقلی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

واضح رہےکہ کیئر اسٹارمر نے 2024 کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔

برطانیہ میں لیبر پارٹی 4 جولائی 2024 کو دوبارہ برسرِاقتدار آئی، لیبر پارٹی نے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی، 2024 میں لیبر پارٹی کی کامیابی سے 14 سال سے جاری کنزرویٹو پارٹی کے اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ ان دس سالوں کے دوران برطانیہ کے چھے وزیراعظم مستعفی ہوچکے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار