سڈنی: آسٹریلین پولیس نے 2.7 ٹن وزنی اور 812 ملین ڈالر مالیت کی کوکین پکڑ لی۔
بی بی سی کی خبر کے مطابق اسے آسٹریلیا کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرار دیا جارہا ہے اس میں اتنی بھاری مالیت کی کوکین برآمد ہوئی ہے۔ پاکستانی روپوں میں اس کی مالیت 225.95 ارب روپے بنتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوکین کو زیر زمین تہہ خانوں برے بڑے کنٹینرز میں بڑی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔ لولیس کا کہنا ہے کہ کوکین کو جنوبی کوینز لینڈ سے آسٹریلیا میں اسمگل کیا گیا تھا۔ پولیس نے پکڑے گئے دو ملزموں کو عدالت جے سامنے پیش کیا، جنہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ڈرگ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ایسے ممالک ہیں جہاں کوکین کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے۔
