کراچی پولیس نے راہ چلتی خاتون سے خاتون سے نازیبا غیراخلاقی حرکت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزم کو ایک راہگیر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزم کو شناخت کیا گیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
