![]() |
| فائل فوٹو |
میٹا کی زیر ملکیت پیغام رسانی کی مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے نیا اور منفرد فیچر یوزرنیم کا فیچر متعاورف کروانے کا اعلان کیا ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق اس نئے فیچر سے صارفین کی پرائیویسی کو مزید تحفظ ملے گا۔ جس کے مطابق آپ کو اب کسی کو واٹس ایپ نمبر بتانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
اس نئے فیچر سے اب جب آپ کسی ایسے شخص کو میسج کریں گے جو آپ کے کانٹیکٹس میں شامل نہیں تو بجائے فون نمبر کے صرف اپکا یوزر نیم اگلے شخص تک جائے گا۔
اس فیچر میں صارفین اپنی مرضی سے اپنا یوزرنیم منتخب کرسکتے ہیں، یا پھر فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنے پہلے سے استعمال شدہ یوزرنیم کو واٹس ایپ کے ساتھ لنک کیا جاسکے گا۔
![]() |
| فوٹو: میٹا/واٹس ایپ |
واٹس ایپ کے مطابق، ایک بار یوزرنیم کے انتخاب کے بعد اگر آپ کو کوئی نیا شخص، یا جس کے پاس آپکا نمبر سیوو نہیں، میسج بھیجنا چاہے گا تو اسے آپ کا درست یوزرنیم معلوم ہونا ضروری ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق جعل سازی سے بچنے کے لئے معروف شخصیات، برانڈز اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے یوزرنیمز عام صارفین کے استعمال کے لیے نہیں ہونگے.
واضح رہے کہ ٹیلی گرام ایپ میں یہ فیچر صارفین کو کافی عرصے سے دستیاب ہے۔

