پنجاب ایمرجنسی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں آج ہونے والے افسوسناک حادثے کی تفصیلات جاری کردیں

فوٹو: ریسکیو 1122/فائل


پنجاب کے ایمرجنسی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں آج ہونے والے افسوس ناک حادثے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج سہ پہر چار بجکر 43 منٹ پر کاہنہ نو کے علاقے سے ایک کال موصول ہوئی، جس میں اطلاع دی گئی کہ ایک گھر کی چھت گر گئی ہے اور ملبے تلے افراد دب گئے ہیں۔

بیان کے مطابق ریسکیو ٹیمیں چند ہی منٹوں میں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جہاں معلوم ہوا کہ ٹی آئرن اور گارڈر پر مشتمل چھت منہدم ہو گئی تھی، جس کے نیچے ٹیوشن پڑھنے آنے والے طلبہ و طالبات اور ایک ٹیچر دب گئے تھے۔

ان کے مطابق ریسکیورز نے فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے 30 سالہ ٹیچر سمیت 19 افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں ملبے سے نکالا اور سی پی آر دیتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتال ذرائع کے مطابق 14 زخمی ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے بچوں کی تفصیلات

جن میں پانچ سے 16 سال کی عمر کے بچے شامل ہیں۔

دعا ولد گلفام، عمر نو سال

ماہ نور ولد فاروق، عمر سات سال

رمشا ولد عاطف، عمر سات سال

ارتضیٰ ولد عاطف، عمر پانچ سال

تسبیحہ ولد شہزاد، عمر چھ سال

خدیجہ ولد وسیم، عمر سولہ سال

سلمان ولد وسیم، عمر چھ سال

فواد ولد عابد، عمر آٹھ سال

عبداللہ ولد مصطفیٰ، عمر چھ سال

عروج ولد مصطفیٰ، عمر نو سال

ایمن فاطمہ ولد مصطفیٰ، عمر گیارہ سال

ارحم ولد حسن، عمر آٹھ سال

عبداللہ ولد اصغر، عمر آٹھ سال

علی فرمان ولد فرمان علی، عمر آٹھ سال

زخمیوں میں چار بچے اور ایک ٹیچر شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں سات بچیاں شامل ہیں۔ 12 بچوں کی عمریں پانچ سے نو سال کے درمیان ہیں، جبکہ دو بچیوں کی عمریں بالترتیب 11 اور 16 سال ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون ٹیچر بھی شامل ہیں، جن کی عمر 30 سال بتائی گئی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار