اسلام آباد : پاکستان میں صفر المظفر 1448 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد یکم صفر کا آغاز کل 16 جولائی بروز بدھ سے ہوگا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسلامی مہینے صفر المظفر کا آغاز بدھ 16 جولائی 2026 سے ہوگا۔
اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر سے موصول ہونے والی رویت کی شہادتوں کی تصدیق کے بعد یہ اعلان کیا۔
