![]() |
| فیفا |
فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دیدی۔
اٹلانٹا میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ارجنٹینا کے خلاف گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے گول 55ویں منٹ میں گورڈن نے اسکور کیا۔جس کے بعد ارجنٹینا نے بھی انگلینڈ کے خلاف گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔
Argentina are headed back to the #FIFAWorldCup Final 🇦🇷
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) July 15, 2026
ارجنٹینا کی جانب سے گول فرنانڈس نے 85 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ ارجنٹینا کی جانب سے دوسرا گول مارٹینز نے اسکور کیا اور ٹیم کو 1-2 کی برتری دلادی۔
ارجنٹینا کی اس برتری نے انگلینڈ کا 60 سال بعد فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ ارجنٹینا اب اسپین سے اتوار کے روز فائنل میں مد مقابل ہوگا۔
واضح رہے کہ اسپین پہلے ہی فرانس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔
