فیفا ورلڈ کپ 2026: آرجنٹینا نے مصر کو 3-2 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

فیفا


فیفا ورلڈ کپ 2026: آرجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے میں مصر کو 3-2 سے شکست دے دی۔

پہلے ہاف میں مصر کی جانب سے یاسر ابراہیم نے پہلا گول کیا اور ٹیم کو برتری دلوائی۔ اس موقع پر ارجنٹینا کو پنالٹی اسٹروک ملا تاہم ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی گول کرنے میں ناکام رہے۔ مصری گول کیپر مصطفیٰ شبیر نے پنالٹی اسٹروک پر گیند کو شاندار طریقے سے روک لیا۔

مصر کی جانب سے مصطفیٰ زیکو نے دوسرا گول کیا تاہم ریفری نے اسے فاؤل قرار دے دیا۔ کچھ ہی دیر میں مصطفیٰ زیکو نے  شاندار گول کرکے مصر کی برتری 0-2 کردی۔

ارجنٹینا نے پہلا گول دوسرے ہاف میں 80 ویں منٹ میں کیا، میسی نے 83 ویں منٹ میں  دوسرا گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔ 

ااضافی وقت کے تیسرے منٹ میں ارجنٹینا نے تیسرا گول کرکے مصرکو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار