سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ریفری کے مصر کیخلاف متنازع فیصلوں پر شدید تنقید

 


ارجنٹینا کی مصر کے خلاف آخری لمحوں میں فتح کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے متنازع فیصلوں پر ریفری کو تنقید کی زد میں لے لیا۔

میچ کے آخری لمحات میں مصر کے اسٹار فٹبالر اور کپتان محمد صلاح اور ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ایک موقع پر آمنا سامنا ہوا تاہم  اس دوران ارجنٹینا کے کھلاڑی نے محمد صلاح کو پھنسا کر گرادیا، ارجنٹینا کے کھلاڑی کے اس عمل پر  ریفری کی جانب سے فاؤل نہیں دیا گیا، ریفری کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک اور موقع پر بھی مصر اور ارجنٹینا کے کھلاڑی کا آمنا سامنا ہوا تاہم یہاں بھی ارجنٹینا کے کھلاڑی مصری کھلاڑی کو گرا کر آگے چل دیے۔ ریفری کی جانب سے ارجنٹینا کھلاڑیوں کے اس عمل پر فاؤل اور مصر کو پنالٹی شوٹ نہ دینے پر صارفین پھٹ پڑے۔ 

ریفری نے مصری کوچ کو یلو کارڈ دکھا دیا

میچ کے دوران مصری ٹیم کے ہیڈک وچ حسام حسن کو  ریفری سے شدید احتجاج کیا۔

مصری ٹیم کے ہیڈکوچ حسام حسن نے میچ کے دوران ریفری کے بعض فیصلوں پر سخت اعتراض کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے بعد ریفری نے انہیں وارننگ دیتے ہوئے یلو کارڈ جاری کیا۔

ایکس پر کچھ صارفین کے تبصرے

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار