سونی کا بڑا فیصلہ: جنوری 2028 سے پلے اسٹیشن پر نئی گیمز کی فزیکل ڈسک پروڈکشن بند کرنے کا اعلان



مقبول گیمنگ کونسول پلے اسٹیشن بنانے والی کمپنی سونی  نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت جنوری 2028 سے پلے اسٹیشن کنسولز کے لیے جاری ہونے والی نئی گیمز کی فزیکل ڈسک پروڈکشن بند کر دی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق،جنوری 2028 کے بعد نئی گیمز صرف ڈیجیٹل فارمیٹ میں پلے اسٹیشن اسٹور اور ریٹیلرز کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔ یہ فیصلہ صارفین میں ڈیجیٹل میڈیا کی بڑھتی ہوئی مانگ اور فزیکل ڈسک سے ڈیجیٹل کی طرف منتقلی کے رجحان کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

سونی کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کی گیمز تک رسائی کے پسندیدہ انداز کے ساتھ ہم آہنگ رہے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس تبدیلی کا ان گیمز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جو جنوری 2028 سے پہلے فزیکل ڈسک فارمیٹ میں ریلیز ہو چکی ہیں یا ہو رہی ہیں۔

سونی نے بیان میں مزید کہا کہ کمپنی اپنے وسائل کو گیمز تک رسائی کے جدید طریقوں پر مرکوز رکھے گی تاکہ صارفین کو اپنی پسند کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارمز یا ریٹیلرز سے نئی گیمز خریدنے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار