معروف پاکستانی اداکار احسن خان کے والد انتقال کرگئے۔
احسن خان نے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے احسن خان نے ایک جذباتی اور دل کو چھو لینے والا پیغام بھی تحریر کیا۔
احسن خان نے لکھا کہ بعض جدائیاں ہمیں زندگی کی سب سے بڑی حقیقت یاد دلاتی ہیں کہ اس دنیا میں کوئی چیز ہمیشہ رہنے والی نہیں اور ہر چیز اللّٰہ ہی کی امانت ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میرے والد ایک بے حد شاندار انسان تھے اور آج میں جو کچھ بھی ہوں، اس میں ان کا بنیادی کردار ہے۔
