Post Top Ad




دسمبر 06, 2020

سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر مشروط آمادگی ظاہر کردی

 

Faisal bin Farhan

سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر  مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔

بحرین میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ معمول کے مکمل تعلقات استوار کرنے کے لیے ہمیشہ سے تیار رہے ہیں۔

فیصل بن فرحان کاکہنا تھاکہ خطے میں اسرائیل کو مقام ملنے اور پائیداری کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کاکہنا تھاکہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے، ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام ہی سے خطے میں حقیقی امن قائم ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اس سے قبل بھی کہہ چکا ہے کہ 2002ء کے عرب امن معاہدے پر عملدرآمد اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد ہی وہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرے گا۔

عرب امن معاہدے کے مطابق اسرائیل کو اپنی سرحد 1967ء میں ہونے والی جنگ سے پہلے والی حدود تک واپس لے جانا ہوگی۔

Post Bottom Ad