Post Top Ad




اپریل 27, 2021

کراچی: ڈیلیوری بوائے رہائشی عمارت کی لفٹ کے نیچے دب کرجاں بحق

 

Karachi food delivery boy dies after being trapped in elevator

کراچی:  کلفٹن کے رہائشی اپارٹمنٹ میں ڈیلیوری بوائے لفٹ تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فوڈ ڈیلیوری بوائے نے لفٹ کا بٹن دبایا تو دروازہ کھل گیا لیکن لفٹ نہیں آئی  اور ڈیلیوری بوائے لفٹ کے کھانچے میں گر گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیلیوری بوائے کے گرنے کا کسی کو پتا نہ چلا، تلاش کرنے پرلفٹ کے کھانچے سے اس کی لاش ملی، ڈیلیوری بوائے لفٹ کے کھانچے میں  دوپہر میں گرا  جب کہ لاش کئی گھنٹوں بعد نکالی گئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈیلیوری بوائے کو اپارٹمنٹ میں آتے دیکھا  جاسکتاہے۔

مزید خبریں پڑھیں

محرم الحرام میں شادی کرنا کیسا ہے؟

  شریعتِ اسلامی میں عشرہ محرم الحرام سمیت سال کے کسی بھی دن شادی کرنے کی ممانعت نہیں ہے، مگر بسا اوقات حالات و واقعات اور سماجی و معاشرتی عو...

Post Bottom Ad