Post Top Ad




اپریل 27, 2021

ترکی نے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

 

Turkey to Enter into Full Lockdown

کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد ترکی نے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کابینہ کے طویل اجلاس کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے کیا۔

رپورٹس کے مطابق  ترکی میں 29 اپریل سے17 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ تمام سرگرمیاں بھی محدود کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترک وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 312 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 353 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

نئے کیسز کے بعد ترکی میں کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 38 ہزار 711 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 46 لاکھ سےزیادہ  ہے۔

Post Bottom Ad