حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں امتحانات ملتوی کردیے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب 15 جون 2021 تک ملک میں کوئی امتحان نہیں ہوگا۔
Addressing health concerns of students and parents All exams cancelled till June 15 and depending on the spread of the disease may even go further. Cambridge exams postponed till Oct/Nov for all grades. Only exception for those in A2 who have a compulsion to take exam now
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) April 27, 2021
انہوں نے بتایا کہ او اور اے لیول کے امتحانات بھی اب اکتوبر نومبر میں ہوں گے، مئی کے تیسرے ہفتے میں صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ نویں دسویں ، گیارہویں بارہویں کے امتحانات جولائی اور اگست میں لیے جا سکتے ہیں، یونیورسٹیوں میں داخلے جنوری تک جاری رہیں گے ۔