Post Top Ad




اگست 23, 2021

رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا امکان

 

Ramiz Raja to be appointed as new chairman PCB by PM Imran Khan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی طرف سے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ملاقات کی جس میں بورڈ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کو آئندہ تین سال کے لیے توسیع نہ دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا جب کہ رمیز راجہ کو بورڈ کا نیا چیئرمین بنانے کا عندیہ بھی دیا۔

ذرائع  کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان رمیز راجہ کا نام بطور ممبر بورڈ آف گورنرز کو بھجوائیں گے۔

Post Bottom Ad