Post Top Ad




دسمبر 26, 2025

’بھاڑ میں جا‘، سیلفی نہ لینے پر مداح ہاردک پانڈیا پر غصہ ہوگیا

 


بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو مداح کے ساتھ سیلفی نہ لینے پر طنز کا سامنا کرنا پڑا۔

خبر کے مطابق گزشتہ روز کرسمس تقریب میں شرکت کے بعد ہاردک پانڈیا اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کا ہاتھ تھامے ایک ریسٹورینٹ سے نکل رہے تھے جس دوران مداحوں نے انھیں گھیر لیا۔

پہلے تو ہاردک پانڈیا نے ماہیکا کو گاڑی میں بٹھایا اور پھر مداحوں کے درمیان سیلفی کیلئے جا پہنچے اور کئی مداحوں کے ساتھ سیلفی بھی لی۔

اسی دوران ایک مداح سیلفی کیلئے ہاردک پانڈیا کو بار بار پکارتا رہا جس پر ہاردک نے جواب دیا کہ لے تو لی اور کتنی لوگے؟

جس پر مداح نے انھیں فوراً کہا کہ ’بھاڑ میں جا‘، تاہم مداح کی اس حرکت پر ہاردک پانڈیا کوئی بھی ردعمل دیے بغیر آگے بڑھ گئے۔

Post Bottom Ad