لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پابندی کے تحت یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پارکس میں آکر کسی قسم کی ویڈیو نہیں بنا سکیں گے جب کہ صرف میڈیا کو ویڈیو بنانے کی اجازت دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے کیلئے اجازت اسکرپٹ پیشگی جمع کرانے سے مشروط ہو گی جب کہ پارکس میں تعینات سکیورٹی اہلکار ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز پر نظر رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام بڑے پارکوں میں فیملی کے بغیر داخلے پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اسکولوں اور کالجوں کے یونیفارم والے طلباء کو پارکوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تاہم پابندی کی حتمی منظوری وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے دی جائے گی۔