Post Top Ad




دسمبر 22, 2021

کراچی میں 25 دسمبر سے بارش اور سردی کی شدید لہر کا امکان

 


محکمہ موسمیات نے 24 دسمبر سے میں کراچی میں بارش اور موسم شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق مغربی سسٹم 25 دسمبرکوبلوچستان سے ملک میں داخل ہوسکتا ہے، اس سسٹم کے تحت کراچی میں 26 اور 27  دسمبر کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی 28 دسمبر سے سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا، اس سسٹم کے تحت درجہ حرارت 9 سے 10 تک رہ سکتا ہے جب کہ سردی کی یہ لہر 5 جنوری تک جاری رہے گی۔

Post Bottom Ad