وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ اس وقت آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا سوال قبل از وقت ہے ، جب وقت آئے گا دیکھ لیں گے، عمران خان کوئی آئن اسٹائن نہيں ہیں کہ قوم ان کے پیچھے چلے، ہماری کارکردگی لوگوں کے دلوں میں گھر کرگئی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب،سیکرٹری انفارمیشن شاہیرہ شاہد، پی آئی او مبشر حسن شامل تھے۔