![]() |
چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے یادگار شکست دیکر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی (AFP) |
پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی 2017 میں بھارت کے خلاف فائنل میں تاریخی جیت کو آج 5 برس مکمل ہوگئے ہیں۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اس جیت کے حصول کے لیے تمام کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،چیمپئنز ٹرافی میں ہمارے سفر کا آغاز بھارت کے خلاف میچ سے ہوا۔
First ICC ODI tournament win since World Cup 1992 🏆
— ICC (@ICC) June 18, 2022
On this day in 2017, Pakistan beat India by 180 runs to secure their maiden ICC Champions Trophy 👏 pic.twitter.com/O21ItiNzuh
انہوں نے کہا کہ اس میچ کے بعد ہم سب مل کر بیٹھے، اچھی بات چیت ہوئی اور سینئرز نے بہت کچھ شیئر کیا،کمبی نیشن اور ہمارے رویے پر بات ہوئی کہ ہم یہاں سے آگے کیسے جیت سکتے ہیں۔
سرفراز احمد نے بتایا کہ ہم نے یہی فیصلہ کیا کہ اگر جیتنا ہے تو اچھے مائنڈ سیٹ اور کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنا ہے، بطورکپتان آخری بات میں نے یہی کہی تھی کہ اب وائٹ کوٹ میں پاکستان جانا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہمارے لیے ایک یادگار لمحہ ہے، مکی آرتھر بہت اچھا ٹیم کو لے کر چلے، پہلے میچ کے بعد سے ہر کسی نے ایک دوسرے کو بیک کیا۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے یادگار شکست دیکر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔