پاکستان میں گرمی کی شدت کے باعث بجلی کی طلب میں اضافے کے ساتھ ہی بڑے شہروں اور دیہات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں بجلی کی طلب 28 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی جب کہ پیداوار صرف 22500 میگاواٹ ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 6500 میگاواٹ سے بھی اوپر جانے کا خدشہ ہے۔
بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے شہروں اور دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے۔
شارٹ فال کے باعث لوڈ شیڈنگ سے مثتثنی علاقوں میں 3 سے 5 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔