کراچی شہر میں آج شام سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا،پنجاب، سندھ ،اسلام آباد،گلگت بلتستان،کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان میں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران حیدرآباد، جامشورو ،سکھر،لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، نواب شاہ ، دادو، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، نصیر آباد، لسبیلہ اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ہے۔