ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے نیپال کو 10 وکٹ سے شکست دے کر سپر 4 مرحلے میں اپنی جگہ پکی کرلی۔
سری لنکا کے شہر پالیکیلے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔
نیپال کی ٹیم 48 اعشاریہ 2 اوور میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور بھارت کو 231 رنز کا ہدف ملا تاہم بعد ازاں بارش کے باعث ڈی ایل میتھڈ کے تحت بھارت کو 23 اوورز میں 145 رنزکا ہدف ملا۔
بھارت نے 145 رنز کا ہدف 21 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔ یوں بھارت نے سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا میچ 10ستمبرکو کولمبو میں شیڈول ہے تاہم بارش کی پیش گوئی کی وجہ سےکولمبو میں میچ متاثر ہونےکاخدشہ ہے۔
موسم کی خرابی کے باعث پاکستان اور بھارت کا اگلا میچ ہمبنٹوٹا منتقل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔