Post Top Ad




جنوری 27, 2026

بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے فلموں میں پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


معروف  بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔


اریجیت سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اچانک پلے بیک سنگنگ سے کنارہ کشی کا اعلان  کیا، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

اریجیت سنگھ نے لکھا کہ 'ہیلو، سب کو نیا سال مبارک ہو۔ میں ان تمام برسوں میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر شکر گزار ہوں'۔

اریجیت نے کہا کہ' میں خوشی کے ساتھ یہ اعلان کر رہا ہوں کہ اب میں پلے بیک گلوکار کے طور پر کوئی نیا کام نہیں کروں گا،میں اسے یہیں ختم کر رہا ہوں،  یہ ایک شاندار سفر رہا'۔

ان کے اس اعلان پر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے حیران کن ردِعمل سامنے آیا ہے۔ 

ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا  کہ 'کہہ دو اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے'، جبکہ ایک اور نے لکھا کہ 'بالی وڈ موسیقی اریجیت کے بغیر خالی لگتی ہے'۔

فی الحال اریجیت سنگھ نے اپنے اس فیصلے کی وجوہات یا مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔

واضح رہے کہ اریجیت سنگھ نے بالی وڈ کو کئی یادگار اور روح کو چھو لینے والے گانے دیے۔ 

 اریجیت سنگھ کو مشہور زمانہ فلم عاشقی 2 کے گانے ' تم ہی ہو' سے پہچان ملی۔ اس کے علاوہ چنّا میرے یا (اے دل ہے مشکل)، پھر بھی تم کو چاہوں گا (ہاف گرل فرینڈ)، ہماری ادھوری کہانی، اپنا بنا لے اور ہوائیں (جب ہیری میٹ سجل) بھی ان کے مشہور گانوں میں شامل ہیں۔

اریجیت نے 2 نیشنل فلم ایوارڈز جیتے جبکہ 2025 میں انہیں بھارتی ایوارڈ  پدم شری سے بھی نوازا گیا۔

Post Bottom Ad