وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج کراچی پہنچ گئے ہیں۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی ائیرپورٹ پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا استقبال کیا، انہوں نے سہیل آفریدی کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔
وزیر اعلیٰ کی آمد کے موقع پر کراچی ائیر پورٹ کے اطراف بدترین ٹریفک جام رہا اور ائیرپورٹ سگنل کے باہرکھڑے کارکنوں نے بھی ائیرپورٹ جانےکی کوشش کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دورہ کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
