وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ووٹرز کی عمر 25 سال کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے دعؤی کیا ہے کہ ووٹر کی عمر بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر الیکشن لڑنے سے متعلق جب آپ سمجھتے ہیں کہ کم سے کم عمر 25 سال ہونی چاہیے تو ووٹ دینا بھی ایک اہم ذمہ داری ہے۔
پیپلز پارتی ہم سے ناراض نہیں، بلاول بھٹونے درست کہا ہے کہ ان کے بغیر ترمیم نہیں ہو سکتی، جب بھی جس پر بھی اتفاق رائے ہوگا تو مطلب یہی ہوگا کہ 28 ویں ترمیم ہی آئے گی اور یہ بات بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ بعض چیزوں پر جلد فیصلہ لینا ہوگا۔
رانا ثناء اللہ کی اس حیران کن گفتگو کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
