Post Top Ad




مئی 17, 2026

ذوالحج کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

 


کراچی: ذوالحج کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق  رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی میں ہوگا۔ ذوالحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ بروز بدھ 27 مئی کو ہوگی، اگر چاند نظر نہیں آیا تو عیدالاضحیٰ 28 مئی بروز جمعرات منائی جائےگی۔

دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے بھی آج 30 ذی القعدہ کی شام کو ذی الحج کاچاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔  سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو ذی الحج کا چاند نظر  آئے تو گواہی ریکارڈ کروائے۔

مزید خبریں پڑھیں

امریکا اور ایران کے درمیان نئی جھڑپیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

  امریکا اور ایران کے درمیان نئی جھڑپوں کے بعد  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً ڈھائ...

Post Bottom Ad