Post Top Ad




مئی 18, 2026

’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ سائفر منظر عام پر آگیا


ایکس (ٹوئٹر) پر نیوز  ویب سائٹ ’’ ڈراپ سائٹ‘‘ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں سامنے آنے والے متنازع امریکی ’سائفر‘ کی مبینہ خفیہ دستاویز حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


یہ مبینہ سائفر عمران خان کے دور حکومت کے آخری دنوں میں امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید کی جانب سے لکھا گیا جس میں پاکستانی سفیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ڈونلڈ لو کے درمیان ہونے والی ملاقات اور گفتگو کا احوال بیان کیا گیا ۔

عمران خان نے اس سائفر کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی حکومت امریکہ کے کہنے پر ختم کی گئی ہے۔

 مبینہ سائفر میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈونلڈ لو نے پاکستانی سفیر کو کہا کہ ’’ یہاں (یعنی امریکہ) اور یورپ میں اس بات پر کافی تشویش پائی جاتی ہے کہ پاکستان یوکرین کے معاملے پر اتنے جارحانہ انداز میں نیوٹرل کیوں ہوگیا ہے ،  ہمیں آپکا یہ موقف غیر جانبدار محسوس نہیں ہوتا، نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ساتھ گفتگو میں انہیں یہ واضح طور پر محسوس ہوا کہ یوکرین کے حوالے سے نیوٹرل رہنے کی یہ پالیسی وزیرِ اعظم(عمران خان) کی پالیسی ہے ، یہ پالیسی عمران نے اس لئے اپنائی ہے تاکہ وہ لوکل سطح پر عوام میں اپنا امیج ایسا بنا سکیں (کہ وہ امریکہ کے پریشر میں نہیں آتے اور آزاد خارجہ پالیسی چلا رہے ہیں) ‘‘ ۔

پاکستانی سفیر نے لکھا ہے کہ انہوں نے ڈونلڈ لو کو جواب دیا کہ ’’یہ صورتحال کی درست تشریح نہیں ہے، پاکستان کا یوکرین سےمتعلق مؤقف مختلف اداروں کے درمیان تفصیلی مشاورت کا نتیجہ ہے ،  انہوں نے ڈونلڈ لو سے پوچھا کہ کیا امریکہ کے سخت ردِعمل کی وجہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین کے معاملے پر ووٹنگ سے پاکستان کی غیر حاضری بنی ہے؟ ڈونلڈ لو نے واضح طور پر اس کی تردید کی اور کہا کہ اس سخت رد عمل کی اصل وجہ وزیرِ اعظم کا ماسکو کا دورہ تھا ۔ ‘‘

ڈونلڈ لو نے کہاکہ ’’ میرے خیال میں اگر وزیرِ اعظم (عمران خان) کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو جاتی ہے تو واشنگٹن میں سب کچھ معاف کر دیا جائے گا کیونکہ روس کا دورہ وزیرِ اعظم کا ذاتی فیصلہ سمجھا جا رہا ہے ، ورنہ آگے چلنا مشکل ہوگا ،  مجھے نہیں پتہ کہ یورپ اس کو چیز کو کیسے دیکھے گا، لیکن میرا اندازہ ہے کہ ان کا ردِعمل بھی ایسا ہی ہوگا‘‘۔

حکومتی زرائع سے اس بات کی ابھی تک کوئی تردید یا بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں پڑھیں

امریکا اور ایران کے درمیان نئی جھڑپیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

  امریکا اور ایران کے درمیان نئی جھڑپوں کے بعد  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً ڈھائ...

Post Bottom Ad