پاکستان میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاری ہے۔ مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔
کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے جس میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔
نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور وں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اس کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی عید الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے۔