Post Top Ad




مئی 28, 2026

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، مچل مارش کی جگہ کوپر کنولی کینگروز اسکواڈ میں شامل


پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونے والے آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی جگہ کوپر کنولی کو کینگروز اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

 

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کوپر کنولی کو پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، کوپر کنولی کومچل مارش کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں، مچل مارش کی جگہ جوش انگلس ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دیگر دو ون ڈے میچز لاہور میں ہوں گے۔

مزید خبریں پڑھیں

امریکا اور ایران کے درمیان نئی جھڑپیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

  امریکا اور ایران کے درمیان نئی جھڑپوں کے بعد  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً ڈھائ...

Post Bottom Ad