جیو نیوز نے 10 محرم کو نامناسب مذہبی مواد نشر کرنے پر غیرمشروط معافی مانگ لی


جیو نیوز نے 10 محرم الحرام کو "سفرِ عشق" کے عنوان سے نشر کیے گئے ایک مواد پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔

جیو نیوز کی جانب سے جاری کردہ ایک وضاحتی بیان میں 10 محرم الحرام کو "سفرِ عشق" کے عنوان سے نشر کیے گئے مواد پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگ لی گئی ہے۔

 انتظامیہ نے تسلیم کیا ہے کہ مذکورہ مواد میں بعض مقامی رسومات کی عکاسی ایک سنگین اداراتی غلطی تھی، جس کا مقصد کسی بھی صورت میں کسی مخصوص مذہبی نقطہ نظر کی تائید یا فروغ دینا نہیں تھا۔

 جیو نیوز نے واضح کیا ہے کہ یہ مواد کسی ادارتی مقصد کے تحت نشر نہیں کیا گیا تھا اور یہ کسی بھی طور پر ادارے کے نظریے یا پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا۔

جیو نیوز کے مطابق، غلطی کا ادراک ہوتے ہی متعلقہ مواد کو کسی بھی بیرونی دباؤ کے بغیر فوری طور پر نشر مکررات سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس معاملے پر ادارے نے فوری انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ رپورٹر اور ذمہ داران کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں اور ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ 

جیو نیوز کی جانب سے حالیہ واقعے پر وضاحت اور معذرت pic.twitter.com/VnE8IBOzCq

جیو نیوز کا مزید کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان کے لیے ذاتی طور پر بھی انتہائی رنج کا باعث ہے کیونکہ ادارہ خود ان اقدار اور عقائد کے احترام پر یقین رکھتا ہے۔

 انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران مذہبی حساسیت کا خیال رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ایسا مواد نشر نہ ہو جس سے عوام کے دینی جذبات مجروح ہوں۔

واضح رہے کہ 25 جون،  10 محرم الحرام کے دن جیو نیوز پر ایک ڈاکیومنٹری 'سفرِ عشق' نشر ہوئی تھی جس میں قابل اعتراض مذہبی مواد دکھایا گیا کس پر نوٹس لیتے ہوئی پیمرا نے جیو نیوز کو شوکاز جاری کرتے ہوئی چینل کی نشریات 15 روز کے لیے معطل کردی ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار